منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

شامی پر الزامات کے بعد حسین جہان کا سابق شوہر بھی میدان میں آگیا

datetime 12  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آئی این پی) بھارتی فاسٹ بالر محمد شامی کی اہلیہ حسین جہان نے شوہر پر متعدد لڑکیوں کیساتھ تعلقات کے الزامات عائد کرتے ہوئے لڑکیوں کیساتھ واٹس ایپ پر ہونے والی گفتگو کے سکرین شاٹ شیئر کئے تو بھارت بھر میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔حسین جہان کے دعووں اور انکشافات کے بعد ہر روز نت نئی کہانیاں سامنے آ رہی ہیں اور اب حسین جہان کے پہلا شوہر سیف الدین میدان میں آ گیا ہے۔

جس کا کہنا ہے کہ حسین جہان دولت اور شہرت حاصل کرنے کی خواہشمند خاتون ہے۔ سیف الدین کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں معلوم کہ حسین جہان نے مجھے کیوں چھوڑ دیا۔ وہ ایک حوصلہ مند خاتون ہے لیکن اب میرا اس کیساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے۔حسین جہان اور سیف الدین کی 2002میں شادی ہوئی تھی اور بعد ازاں کچھ وجوہات کی بناپر دونوں میں طلاق ہو گئی۔ حسین جہان تعلیم میں بہت اچھی تھی اور سیف الدین انہیں تب سے پسند کرتا تھا جب دونوں دسویں جماعت میں پڑھتے تھے۔ دونوں کی دو بیٹیاں ہیں، بڑی بیٹی دسویں کلاس میں پڑھتی ہے جبکہ دوسری چھٹی کلاس کی طالبہ ہے اور دونوں ہی وقتا فوقتا اپنی ماں سے ملتی رہتی ہیں۔ سیف الدین بابو سٹور کے نام سے سٹیشنری کی دکان چلاتا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…