اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

شارجہ سے استنبول جانے والاطیارہ ایران میں گر کر تباہ،تمام مسافر ہلاک ہوگئے، لرزہ خیز تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 11  مارچ‬‮  2018

تہران/دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کا شارجہ سے استنبول جانے والا نجی طیارہ ایران میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 11افراد جاں بحق ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اتوارکو ترکی کا شارجہ سے استنبول جانے والا ایک طیارہ ایران کی حدود میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق شارجہ سے استنبول جانے والی پرواز کو ایران کے جنوب مغربی علاقے میں حادثہ پیش آیا۔برطانوی خبررساں ادارے ’’رائٹرز‘‘ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ ترکی کا نجی جہاز تھا جو شارجہ سے استنبول جارہا تھا۔حادثے میں 11افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔ایرانی ریاستی ٹیلی ویژن نے ملک کی ہنگامی انتظامی تنظیم کے ترجمان مجتبی خلدی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ جہاز شاہراہ کرد میں پہاڑ سے ٹکرا اور تباہ ہوگیا۔شاہراہ کرد دارالحکومت تہران کے جنوب میں 370کلومیٹر دور واقع ہے ۔حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ کی طرف روانہ ہوگئیں۔جائے حادثہ کے قریب واقع گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ تباہ ہونے سے پہلے انھوں نے جہاز کے انجن میں آگ کے شعلے دیکھے۔ یادرہے کہ گزشتہ ماہ فروری میں ایران کا ایک اے ٹی آر72طیارہ ملک کے جنوبی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 65افراد جاں بحق ہوگئے تھے  ترکی کا شارجہ سے استنبول جانے والا نجی طیارہ ایران میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 11افراد جاں بحق ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اتوارکو ترکی کا شارجہ سے استنبول جانے والا ایک طیارہ ایران کی حدود میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق شارجہ سے استنبول جانے والی پرواز کو ایران کے جنوب مغربی علاقے میں حادثہ پیش آیا۔برطانوی خبررساں ادارے ’’رائٹرز‘‘ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ ترکی کا نجی جہاز تھا جو شارجہ سے استنبول جارہا تھا۔۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…