منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

سوزوکی سوئفٹ 2018 کی آمد

datetime 15  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سوزوکی سوئفٹ 2018 اگلے ماہ بھارت میں باقاعدہ طور پر متعارف کرائی جارہی ہے جس کی بکنگ وہاں شروع بھی ہوچکی ہے۔ سوزوکی سوئفٹ کا تھرڈ جنریشن ماڈل 1.2 لیٹر پٹرول 84 ہارس پاور انجن کے ساتھ ہوگا۔ اس کا 1.3 لیٹر ڈیزل انجن والا ماڈل بھی متعارف کرایا جائے گا جو کہ 74 ہارس پاور کے ساتھ ہوگا اور دونوں انجنوں میں فائیو اسپیڈ مینوئل دیئے جائیں گے جبکہ آپشنل فائیو

اسپیڈ اے ایم ٹی گیئر باکس بھی صارفین حاصل کرسکیں گے۔ مزید پڑھیں : سوزوکی کی نئی سوئفٹ اسپورٹس پیش کردی گئی سوزوکی کی جانب سے یہ گاڑی آئندہ ماہ انڈین ایکسپو میں متعارف کرائی جائے گی اور اس کی قیمت کا باضابطہ اعلان ہوگا۔ تاہم امکان ہے کہ اس کی قیمت 5 سے 8 لاکھ بھارتی روپے (ساڑھے 8 لاکھ سے 14 لاکھ پاکستانی روپے تک) ہوسکتی ہے۔ مختلف رپورٹس کے مطابق یہ گاڑی پہلے کے

مقابلے میں زیادہ ہلکی ہوگی، جبکہ اس میں ایندھن کی اوسط پہلے کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہونے کا امکان بھی ہے۔ یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں چینی گاڑی فروخت کے لیے پیش اسی طرح مسافروں کے تحفظ کے لیے ائیربیگز اور اے بی ایس کے فیچرز بھی دیئے جائیں گے جبکہ اینڈرائیڈ آٹو یا ایپل کار پلے پر مشتمل اسمارٹ پلے ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم بھی اس کا حصہ ہوگا۔ انجن اسٹارٹ ۔ اسٹاپ بٹن، ریورس پارکنگ کیمرہ اور دیگر فیچرز بھی اس کا حصہ ہوسکتے ہیں۔ بھارت کے بعد یہ ماڈل ممکنہ طور پر پاکستان بھی رواں سال کسی وقت متعارف کرایا جائے گا، تاہم یہاں اس کی قیمت کیا ہوگی، اس بارے میں ابھی کچھ کہنا ممکن نہیں۔

موضوعات:



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…