اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

آئی فون سست کرنے کا انجام،ایپل کو پہلا بڑا جھٹکا لگ گیا

datetime 28  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تائیوان(آن لائن) ایپل کمپنی کی جانب سے آئی فون کو جان بوجھ کر سست کرنے کے اعتراف کے بعد ایپل کے فون کی فروخت میں کمی آگئی۔عالمی میڈیا کے مطابق کم ازکم ایشیا کی حد تک ایپل کے نئے اسمارٹ فون کی طلب اور فروخت میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے جو کرسمس اور خریداری کے باوجود ابتدائی تخمینوں سے بہت کم ہے۔تائیوان کے اکنامک ڈیلی نے بھی اعتراف کیا ہے کہ اس سال ایپل کمپنی کے

تیارکردہ جدید ترین اسمارٹ فون کی فروخت پر بھی اثر ہوا ہے۔ تجزیہ کاروں نے اگلی سہ ماہی میں بھی اس کی فروخت میں کمی کا عندیہ دیا ہے۔توقع ہے کہ اگلے تین ماہ میں آئی فون ایکس کے تین کروڑ یونٹ فروخت ہوں گے جبکہ ابتدائی اندازہ تھا کہ شاید پانچ کروڑ فون خریدے جائیں گے تاہم اب تک ایپل نے آئی فون ایکس کی فروخت کی کل تعداد نہیں بتائی جو اب تک ایک معما ہے۔

دوسری جانب امریکی تجزیہ کار کمپنی جے ایل وارن کیپٹل نے مزید مایوسی کی خبر سناتے ہوئے کہا ہے کہ آئی فون ایکس کی قیمت بہت زیادہ ہے اور اس میں جدتیں کم ہیں جن کی بنا پر اس کی فروخت میں کمی ہوکر اگلی سہ ماہی میں صرف ڈھائی کروڑ یونٹ ہی فروخت ہوسکیں گے۔ اس کی وجہ نہ صرف ڈلیوری میں تاخیر ہے بلکہ ایپل

کی جانب سے یہ اعتراف بھی ہے کہ وہ اپنے فون کو شعوری طور پر سست کررہے ہیں۔خیال رہے کہ ایپل کمپنی نے کچھ روز قبل اعتراف کیا تھا کہ وقت کے ساتھ ساتھ اس کے فون کارکردگی میں سست ہوتے چلے جاتے ہیں اور یہ سب ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت جان بوجھ کر کیا جاتا ہے۔۔#/s#

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…