پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

گون ود دا ونڈ کی سکارلٹ اوہارا کا جوڑا1 لاکھ 37 ہزارڈالر میں فروخت

datetime 19  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلی فورنیا (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کلاسکس کا درجہ رکھنے والی معروف فلم “گون وِددا ونڈ” میں استعمال کیا جانے والا ایک جوڑا 1 لاکھ37 ہزار ڈالرز میں فروخت ہوا ہے۔ یہ جوڑا فلم میں اداکارہ ویوین لی نے زیب تن کیا۔ انھوں نے سنہ 1939 کی اس معروف فلم میں سکارلٹ او ہارا کا کردار ادا کیا تھا۔ اس لباس کی نیلامی کیلیفورنیا میں ہوئی۔ اس نیلامی کا اہتمام کرنے والے ادارے کے مطابق یہ نوادرات جمع کرنے کے شوقین ایک فرد جیمز ٹمبلین کی ملکیت تھا۔ اس جوڑے کے علاوہ جیمز کی فلم سے متعلقہ دیگر150اشیا بھی اس موقع پر نیلام کی گئیں۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ جس وقت یہ جوڑا جیمز کے ہاتھ لگا، اس وقت اس کی قیمت صرف 20 ڈالر تھی۔ انہیں یہ پرانے سامان کی دوکان پر اتفاق سے دکھائی دیا۔ وہ چونکہ یونیورسل سٹوڈیوز کے ملازم تھے، اس لئے اس جوڑے کو پہچان گئے۔ اس جوڑے کو بیچنے والا غالبا اس کی اہمیت سے واقع نہ تھا تاہم گون ود دا ونڈ کو ہالی ووڈ کلاسکس میں شمار کئے جانے کے سبب اس جوڑے کی حیثیت بھی بڑھ گئی۔ سکارٹ اوہارا کے اس کردار پر ویوین لی کو بہترین اداکارہ کا آسکر ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔ یہ جوڑا فلم کے چار مختلف مناظر میں سکارٹ اوہارا کو زیب تن کئے دیکھا جاسکتا ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…