اسلام آباد (آئی این پی )حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 5روپے 19 پیسے ، پٹرول کی قیمت میں 2.19 روپے ، ڈیزل5.19 روپے ، لائٹ ڈیزل 3 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمتوں میں اطلاق منگل کی شب سے ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کی شب حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
جس کے تحت پٹرول 2.19 روپے ، لائٹ ڈیزل 3 روپے ، ڈیزل 5.19 روپے اور مٹی کا تیل بھی 5.19 روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا اس سلسلے میں اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ نئی قیمتوں کا اطلاق شب 12 بجے سے ہو گیا ۔ جب کہ سیاسی جماعتوں اور صارفین کی تنظیموں نے نئی قیمتوں کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا