اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

سند ، بلوچستان ،خیبر پختونخوا میں میں انسداد پولیو مہم شروع، پنجاب میں ہیلتھ ورکرز کا بائیکاٹ

datetime 30  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی/ لاہور / پشاور / کوئٹہ(آئی این پی ) ملک کے تین صوبوں میں انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ہے جب کہ پنجاب میں ہیلتھ ورکرز نے بائیکاٹ کردیا ، پولیو مہم کے دورانسندھ کے 21 اضلاع

کے 70 لاکھ سے زائد خیبر پختونخوا میں 36 لاکھ 55 ہزار سے زائد اور بلوچستان کے 19 اضلاع میں 18 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں 5 روزہ اور ملک کے دیگر شہروں میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا جس کے دوران 5 سال کی عمر تک کے لاکھوں بچوں کو پولیو سے بچا کی ویکسین دی جائے گی، جب کہ پنجاب میں پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔شہر قائد میں مہم 5 روز تک جاری رہے گی جبکہ صوبہ سندھ کے 21 اضلاع کے 70 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جائیں گے۔ رواں برس اگست میں کراچی میں 20 ماہ بعد پولیو کا کیس سامنے آیا تھا۔ادھر پشاور اور فاٹا سمیت خیبر پختونخوا کے 13 اضلاع میں بھی 3 روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ہے، جس کے دوران پشاور میں 36 لاکھ 55 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ صوبے کے 13 اضلاع صوابی، مردان، چار سدہ،

لکی، ڈیرہ، بنوں اور سوات سمیت دیگراضلاع میں بھی مہم شروع کردی گئی ہے۔ پشاور میں پولیو مہم میں 10 ہزار 918 موبائل ٹیمیں، 88 فکسڈ ٹیمیں اور 609 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ جب کہ فاٹا میں فوج کی زیر نگرانی 10 لاکھ 34 ہزار 660 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔بلوچستان کے 19 اضلاع میں پولیو مہم کے دوران 18 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ صوبے میں پولیو سے بچا مہم میں مجموعی طور پر 6761 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں 5934 موبائل ، 332 ٹرانزٹ پوئنٹس اور 495 فکسڈ پوائنٹس شامل ہیں۔ کوآرڈینٹرایمرجنسی آپریشن سینٹر سید فیصل احمد کے مطابق بلوچستان کے 19 اضلاع میں انسداد پولیومہم عملے کے لئے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔دوسری جانب پنجاب بھر میں پولیو اور ڈینگی ورکرز نے 30 اکتوبرسے یکم نومبر تک ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے پولیو مہم کا بائیکاٹ کردیا۔ پولیو ورکرز نے پنجاب حکومت کی

جانب سے پرائیوٹائزائشن اور مستقل ملازمتیں فراہم نہ کرنے کخلاف ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ متعدد پولیو ورکرز اور ایپکا نے ہیلتھ دفاتر، ڈسپنسریوں کی تالا بندی کردی۔ محکمہ صحت پنجاب نے پولیو ورکرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو ورکر ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوگا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…