اسلام آباد(نیوزڈیسک )پاکستان اور چین باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے ایک ریڈیوچینل قائم کریں گے۔چینل کا نام پی بی سی ، سی آر آئی ایف ایم 98-دوستی چینل ہوگا جس کا باضابطہ افتتاح چین کے صدر کے دورے موقع پر کیاجائے گا۔چائنہ ریڈیوانٹرنیشنل کے وائس ڈائریکٹر جنرل JIA JIXUNG کی قیادت میں چینی وفد نے منصوبے کو حتمی شکل دینے کیلئے ہفتے کو نیشنل براڈ کاسٹنگ ہا?س اسلام آباد کا دورہ کیا اور ریڈیوپاکستان کے ڈائریکٹر جنرل عمران گردیزی سے ملاقات کی۔ملاقات میں فیصلہ کیا گیاکہ پروگرام اس انداز میں ترتیب دیئے جائیں گے جس سے عوامی سطح پر دوستی کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔ اس مقصد کے لئے تین کلوواٹ کا ایف ایم ٹرانسمیٹر اسلام آباد اور کراچی میں نصب کردیاگیاہے۔دوستی چینل ریڈیوپاکستان اور چائنہ ریڈیوانٹرنیشنل مشترکہ طور پر چلائیں گے۔چینل کی نشریات کا دورانیہ اٹھارہ گھنٹے ہوگا یہ نشریات صبح چھ بجے سے رات بارہ بجے تک جاری رہیں گی۔چینی وفد نے مختلف سٹوڈیوز کا دورہ بھی کیا اور تکنیکی سٹاف کی صلاحیتوں کوسراہا