کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ویسے تو پاکستان اور امریکا کے تعلقات بھی ستر سالہ تاریخ پر محیط ہیں، مگر ان میں اتار چڑھاو آتا رہتا ہے، لیکن ایک حالیہ سروے سے پتہ چلا ہے کہ زیادہ تر امریکی شہری اور سرمایہ کار پاکستان میں بھاری سرمایہ کار ی کرنے کے خواہش مند ہیں،
امریکی بزنس کونسل کے سروے کے مطابق پاکستان کی طویل المدتی معیشت اور آپریشنل کے ماحول کو دیکھتے ہوئے امریکی بز نس کونسل کے 95 فیصد سے زائد شراکت داروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کردی، امریکی بزنس کونسل کے سروے میں سروے رپورٹ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریوینیو(ایف بی آر)، واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا)، نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) اور نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی بزنس کونسل کے 95 فیصد شراکت دار پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہش مند ہیں، اے بی سی کی جانب سے کیے جانے والے سروے کے مطابق 40 فیصد سے زائد فریقین نے پاکستان میں کاروبار کے حوالے سے مثبت سوچ کا اظہار کیا جو پچھلے سال صرف 6 فیصد تھا، 2016-17 کی سروے رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کاروبار کی فضا اور تجارت کی صورتحال دیکھتے ہوئے 45 فیصد لوگوں نے اسے بہتر بتایا جو پچھلے سال صرف 17 فیصد تھا۔