اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

چند بالی ووڈاداکارائیں 30سال سے زائد عمرہونے کے باوجود شادی کا ارادہ نہیں رکھتیں

datetime 18  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ممبئی: بھارتی فلم نگری میں فلمی ستاروں کے لئے شادی کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہے لیکن بالی ووڈ میں چند خوبرو اور حسین اداکارائیں ایسی بھی ہیں جو عمر کی 30 سے زائد بہاریں دیکھ چکی ہیں لیکن وہ شادی کا دور دور تک کوئی ارادہ نہیں رکھتیں۔تبو‘ارمیلا ماٹونڈکر‘سشمیتاسین‘پریتی زنٹا‘امیشا پٹیل‘ملیکہ شراوت‘بپاشا باسواورپریانکا چوپڑانے فلم نگری میں دھوم مچا رکھی ہے لیکن ان کی فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں-بالی ووڈ کی اسٹار تبسم ہاشمی جو فلم انڈسٹری میں تبو کے نام سے مشہور ہیں اب تک زندگی کی 43 بہاریں دیکھ چکی ہیں لیکن رشتہ ازدواج میں منسلک نہیں ہوئیں۔ تبو نے بالی ووڈ کی کئی فلموں میں کارکردگی کے جوہر دکھائے ہیں اور متعدد فلمی ایوارڈ اپنے نام بھی کرچکی ہیں۔اپنی منفرد اداکاری کے باعث مشہور بھارتی اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر نے فلمی کیریئر کا آغاز 1977 میں لڑکپن سے ہی کردیا تھا جب کہ بالی ووڈ اسٹار ارمیلا نے 4 فروری کو اپنی 41 ویں سالگرہ منائی۔ فلموں میں اپنے حسن سے ہیرو کو محبت کے جال میں پھسانے والی ارمیلا اب تک حقیقی زندگی میں کسی پر اپنا جادو نہیں چلا سکیں۔1994 میں مس یونیورس کا تاج اپنے سر سجانے والی حسینہ سشمیتا سین نے بالی ووڈ انڈسٹری میں ”دستک“ فلم سے قدم رکھا اور اس کے بعد بالی ووڈ کو کئی کامیاب فلمیں دیں۔ بالی ووڈ حسینہ 40 سال کی ہونے والی ہیں جب کہ کیریئر میں ان کے کئی معاشقے زبان زد عام ہوئے لیکن اب تک پیا کا گھر نہیں سدھار سکیں۔بالی ووڈ میں ڈمپل گرل سے شہرت پانے والی مشہور اسٹار پریتی زنٹا بھی اپنی زندگی کی 4 دہائیاں دیکھ چکی ہیں۔ بالی ووڈ فلم”کل ہونا ہو“ میں شاندار رومانوی کردار اداکرنے والی پریتی زنٹا اپنی حقیقی زندگی میں بھی رومانوی ثابت ہوئی ہیں کئی معاشقوں کے چرچوں کے باوجود بھی تاحال اب تک شادی کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔بالی ووڈ فلم”کہو نہ پیار ہے“ سے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی امیشا پٹیل 9 جون کو 39 ویں سالگرہ منائیں گی۔

مزید پڑھئے:سلمان خان کی سفارش پر سربین حسینہ نتاشا سٹین کی لاٹری نکل آئی

امیشا کئی فلمی ایوارڈ تو اپنے نام کرچکی ہیں لیکن زندگی کی 39 بہاریں دیکھنے کے باوجود ابھی تک شادی کرنے میں ناکام رہیں۔بولڈ مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے مشہور بالی ووڈ اداکارہ ملکہ شراوت 38 سال کی ہوچکی ہیں۔ فلم”مرڈر“ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی ملکہ شراوت خبروں کی زینت بننے کا فن تو خوب آتا ہے لیکن اپنے لئے دولہا ڈھونڈنا کا فن انہیں سیکھنا پڑے گا۔بے باک اداکاری کی وجہ سے مشہور پباشا باسو نے 7 جنوری کو اپنی 36 ویں سالگرہ منائی۔ بپاشا باسو نے فلم”جسم“ میں وفادار بیوی کا کردار تو خوب نبھایا لیکن عملی زندگی میں کسی کی بیوی ہی نہیں بن سکیں۔مس ورلڈ کا ٹائٹل جیتنے والی بھارتی حسینہ پریانکا چوپڑا نے بالی ووڈ میں قدم رکھے تو انہیں ہاتھوں ہاتھ لیا گیا اور کئی کامیاب فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اپنے کردار کو نہایت خوبی سے نبھانے والی بالی ووڈ کی جنگلی بلی پریانکا چوپڑا زندگی کی 32 بہاریں دیکھ چکی ہیں لیکن تاحال دور دور تک شادی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…