پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

سلمان خان کی سفارش پر سربین حسینہ نتاشا سٹین کی لاٹری نکل آئی

datetime 18  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مشہور بھارتی رائیلٹی شو بگ باس ایک کی ماڈل اور بالی ووڈ فلم ستیاگرہ میں آئٹم نمبر کرنیوالی سربیا کی حسینہ نتاشا سٹین جویچ کو آخر کار بالی ووڈ فلم مل ہی گئی ہے جس میں وہ مرکزی کردار ادا کریں گی ۔سوراب ورما جنہوں نے کرن میڈیا کے ساتھ تین فلموں کی ہدایات دینے کا معاہدہ کررکھا ہے کی پہلی فلم سولڈ پٹیل ریلیز کے لیے تیار ہے جب کہ انھوں نے دوسری فلم ”7 آورز ٹو گو“ کی تیاری شروع کردی ہے اور انھوں نے اس فلم کے لیے شوپنڈت کے ساتھ ہیروئن کا کردار نبھانے کے لیے سربین حسینہ نتاشا سٹین جویچ کو کاسٹ کرلیا ہے ۔یہاں یہ بات دلچسپی سے خالی نہیں ہوگی کہ سوراب ورما نے اپنی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی پہلی فلم میں بھی بگ باس میں حصہ لینے والی ایلی ایورم کو کاسٹ کیا تھا اور اس مرتبہ بھی انھوں نے اسی شو کی ایک رکن کو اپنی فلم کی ہیروئن بنایا ہے اس سلسلہ میں بالی ووڈ میں خبریں گرم ہیں کہ سلمان خان نے اس فلم کے لیے نتاشا کی سفارش کی ہے اور یہ ایلی ایورم کے بعد دوسری غیر ملکی اداکارہ ہے۔جسے دبنگ خان کی سفارش پر کاسٹ کیا گیا ہے ۔

مزید پڑھئے:میرا کا فلم ”ہوٹل ٹو“میں امیتابھ بچن کو کاسٹ کرنے کا اعلان

دوسری طرف سوراب ورما کا کہنا ہے کہ ایلی ایورم فلم ”مکی وائرس “کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد شو میں شریک ہوئیں تھیں جب کہ نتاشا کو ”بگ باس 8 “ختم ہونے کے بعد باقاعدہ اڈیشن کرکے ” 7 آورز ٹو گو “ میں کاسٹ کیا گیا ہے ۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…