اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ جہانگیرترین نے ریکارڈ کے مطابق ڈیڑھ ارب روپے بچوں کو تحفے میں دیئے ٗ اب کہا جارہا ہے 2010 ء سے پہلے کا ریکارڈدستیاب نہیں ہے ٗ نواز شریف سے 1962 ء تک کا ریکارڈ نکلوایا گیا اور اس کے باوجود کچھ نہیں ملا۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیا ل عزیز کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین نے ابھی تک جو ریکارڈ جمع کرایا ہے وہ تحفوں کا ہیر پھیر ہے اور 2010 ء کا ریکارڈ بھیانک صورت حال دکھا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جہانگیرترین نے ریکارڈ کے مطابق ڈیڑھ ارب روپے بچوں کو تحفے میں دیئے اور ان کے بچوں نے2010ء میں 87 ملین واپس کئے۔ انہوں نے عدالت میں 2010 ء تک کا ریکارڈ جمع کرایا ہے، جہانگیر ترین سے چند سال پہلے کا ریکارڈ نہیں دیا جا رہا لیکن ہم جہانگیر ترین سے ریکارڈ منگوانے کے موقف پر قائم ہیں۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کے معاملے پر جب ایس سی پی سے ریکارڈ مانگا جائے تو جواب نہیں ملتا۔