اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

سلمان خان سربیا کی نتاشا کے گرو بن گئے

datetime 16  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار سلمان خان غیر ملکی اداکاراﺅں کو بالی ووڈ میں لانے اور انہیں کام دلانے کے حوالے سے کافی شہرت رکھتے ہیں۔ کترینہ کیف کو لندن سے بھارت لا کر ان کا کیریئر شروع کرانے اور انہیں سپر سٹار بنانے میں سلمان خان کا اہم کردار رہا۔ اسی طرح وہ ایلی اورام کا بالی ووڈ کیریئر بنانے کی کوششوں میں بھی مگن رہے۔ اب سنا ہے کہ انہوں نے سربیا سے تعلق رکھنے والی اداکارہ نتاشا ستانکووچ کا کیریئر بنانے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے اور انہیں بالی ووڈ میں اپنے مقابل ایک اہم فلم میں کاسٹ کر لیا ہے۔
نتاشا ستانکووچ نے بگ باس سیزن 8 میں شرکت کی لیکن ابتدائی اقساط میں ہی باہر ہو گئی تھیں۔
سلمان خان اس شو کے میزبان ہیں اور انہوں نے نتاشا کو مشورہ دیا تھا کہ وہ اپنے ہندی لہجے کو بہتر بنانے پر توجہ دیں۔ اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ سلمان خان نے نتاشا کو اپنی فلم 7 آرز ٹو گو میں شامل کیا ہے۔ نتاشا اس سے قبل ایک دو فلموں میں آئٹم سانگ کر چکی ہیں تاہم پہلی بار انہیں بطور ہیروئن کسی فلم میں کام کا موقع ملے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…