پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

لالی ووڈکے فروغ کیلئے اچھے رائٹرزکی ضرورت ہے :سیدنور

datetime 16  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان فلم پروڈیوسر ز ایسوسی ایشن کے چیئر مین و ہدایتکار سید نور نے کہا کہ ملکی فلم انڈسٹری کو استحکام و فروغ دینے کیلئے باصلاحیت رائٹر زاور تخلیقی افراد کی اشد ضرورت ہے ، جدید ٹیکنالوجی کے دور میں مقابلے بازی کا رجحان بڑھ رہا ہے ،ہمیں فارمولا فلموں کی بجائے موضوعاتی ، سبق آموز اوراصلاحی کہانیوں پر فلمیں بنانا ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کراچی آمد پر نمائندہ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سید نور نے کہا کہ میں کراچی کے دو روزہ دورے پر آیا ہوں۔اس دوران کئی اداروں نے فلمسازی کیلئے رابطے کئے ہیں۔ نواب حسن صدیقی بھی اچھوتے موضوع پر کہانی لکھ رہے ہیں۔ جس کی ڈائریکشن دینے کا فیصلہ میں نے کرلیا ہے۔فلم “ جب تک ہے جاں تم میرے ہو ” رومانی ،معاشرتی رویوں و ناانصافی کے موضوع پر ہوگی ، جس میں پہلی بار ایک خاتون جج و سزا ئے موت کے منتظر ملزم کی رومانی کہانی پیش کی جائیگی۔ سید نور نے مزید کہا کہ ہم نے پاکستانی فلموں کو پروموٹ کرنے کیلئے ہمیشہ قربانی دی ہے۔ اس فلم کو معروف فلم تقسیم کار امجد رشید شیخ کے تعاون سے ہی مکمل کیا جائیگا۔ ا س دورے میں ان کے ہمراہ اداکارہ صائمہ بھی آئی ہیں۔ وہ اپنی زیر تکمیل ٹی وی ڈرامہ سیریل” رنگ لگا“کا بقایا کا م مکمل کرواکے واپس جائیں گی۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…