اسلام آباد(نیوزڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی نے مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لئے قائم کردہ جوڈیشل کمیشن میں فریق بننے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری نے پارٹی کی الیکشن ریفارمز کمیٹی کے فیصلے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت پارٹی کے جنرل سیکرٹری راجہ پرویزاشرف جوڈیشل کمیشن میں فریق بننے کے لئے درخواست دائر کریں گے جب کہ اعتزاز احسن کمیشن کے روبرو پارٹی کی قانونی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ کمیشن کو لاہورسے پیپلز پارٹی کی امیدوار بشریٰ اعتزاز کے حلقے میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کے ثبوت پیش کئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 فاضل جج صاحبان پر مشتمل کمیشن تشکیل دیا گیا ہے جو 2013 کے انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں کی تحقیقات کررہا ہے۔
پیپلزپارٹی کا مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن میں فریق بننے کا فیصلہ
11
اپریل 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں