لندن (نیوز ڈیسک ) برطانوی سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ چھوٹے قد کے افراد کو دل کی بیماریوں کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ یونیورسٹی آف لیسٹر میں سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے دو لاکھ افراد پر تحقیق کرکے ان کے ڈی این اے کے اس حصے کا پتہ لگایا جو قد اور دل کی صحت کو کنٹرول کرتا ہے ، تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ قد میں ہر ڈھائی انچ کے اضافے سے دل کی بیماری کا امکان 13.5 کم ہو جاتا ہے۔ تاہم برٹش ہارٹ فاو¿نڈیشن نے کہا ہے کہ چھوٹے قد کے افراد کو اس سے غیر ضروری طور پر پریشان نہیں ہونا چاہئیے۔