بدھ‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2025 

جوڈیشل کمیشن بننے پر عمران خان کو مبارکباد،فریقین فیصلے کے پابندہیں،آصف زرداری

datetime 9  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

اسلام آباد(نیوزڈیسک ) پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں میں گندے انڈے موجود ہوتے ہیں اور پیپلز پارٹی میں بھی ذوالفقار علی بھٹو کے دور سے کچھ گندے انڈے ہیں جو آج بھی موجود ہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ یمن کا مسئلہ صرف مسلم ممالک کا نہیں ہے بلکہ اس سے بھی بڑھ کر یہ انسانیت کا مسئلہ ہے اور اسی اہمیت کے حوالے سے پاکستان خود کو اس سے علیحدہ نہیں رکھ سکتا کیونکہ لاکھوں پاکستانی خلیجی ممالک میں مقیم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے یمن کے حوالے سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران بتایا کہ سعودی عرب نے ان چیزوں کا مطالبہ کیا ہے اور پھر وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر دفاع کے بیان کی تصدیق کی لیکن ہم نے حکومت نے مطالبہ کیا ہے کہ یمن کا معاملہ بہت سنجیدہ نوعیت کا ہے، اگر سب چیزیں سب کے سامنے نہیں بتائی جا سکتیں تو پھر تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے اور ذمہ دار ی کے ساتھ تمام چیزیں واضح کی جائیں۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں میں کچھ گندے انڈے موجود ہوتے ہیں اور اسی طرح پیپلز پارٹی میں بھی ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں بھی کچھ گندے انڈے تھے جو آج تک موجود ہیں، ہمیں اپنی جماعتوں سے گندے انڈے نکالنے چاہیئیں نہ کہ جمہوریت کو نکال کر باہر پھینکنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے اور جب یہ حکومت اپنے 5 سال پورے کرے گی تو آئندہ جمہوریت مضبوط ہو گی۔ جمہوریتوں کے پاس مذاکرات کے سوا کوئی راستہ نہیں، جوڈیشل کمیشن بننے پر عمران خان کو مبارکباد دیتے ہیں اور امید ہے کہ فریقین جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کو قبول کریں گے۔



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…