کراچی(نیوز ڈیسک)گلوکار علی عظمت نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں میوزک ، فلم ،ڈرامہ اور فیشن کے حوالے سے دی جانیوالی تربیت سے باصلاحیت پروڈیوسرز اور ہدایتکار جنم لے رہے ہیں۔ ماضی کے مقابلے میں اس وقت فلم میکنگ اور فیشن انڈسٹری کی گرومنگ عروج پر ہے۔ سر و تال سے ناطہ جوڑنے والے ابھرتے ہوئے فنکارہماری میوزک انڈسٹری کا مستقبل ہیں۔میوزک کے ذریعے امن و محبت کا پیغام عام کررہا ہوں۔ کراچی کے لوگ ہمیشہ میری پرفارمنس کو سراہتے ہیں ان کے شو ز میں گائیکی کو انجوائے کرنیوالے لوگ موجود ہوتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی یونیورسٹی میں منعقدہ میوزک کنسرٹ میں پرفارم کرنے کے بعدمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علی عظمت نے اپنے مقبول ترین گیتوں کو سناکر سماں باندھ دیا اوررات گئے تک نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کی فرمائش پر اپنے مقبول ترین گیت سناتے رہے۔ علی عظمت نے ان شائقین کا جنون دیکھ کر کہا کہ کراچی کے اچھے برے حالات کے باوجودمیوزک کنسرٹ کرنے سے نہیں گھبراتا، حالات پورے ملک میں اچھے نہیں ہیں تو کیا فنکارپرفارم کرنا چھوڑ دیں۔