منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

ہم جانتے ہیں کہ امریکہ کا پاکستان پر الزام تراشی کرنے کا اصل مقصد کیا ہے لیکن اس کا نتیجہ اب کیا نکلے گا؟،پاکستان نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 11  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی)امریکہ میں تعینات پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے کہا کہ طالبان اور حقانی پاکستان کی نمائندگی نہیں کرتے ، امریکی نقطہ نظر پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کو متاثر کرسکتا ہے ، افغانستان میں بدامنی پاکستان پر اثر انداز ہوتی ہے ، پاکستان اور امریکہ میں جمود بات چیت سے توڑا جا سکتا ہے ، امریکہ کا پاکستان پر الزام تراشی کرنے کا مقصد پاکستان کو دباؤ میں لانا ہے ، امریکہ پاکستان کو افغانستان کے نقطہ نظر سے نہ دیکھے ،امریکہ مخالف جذبات سے دہشت گرد فائدہ اٹھا سکتے ہیں ،

امریکی حکام کا دورہ عیدالاضحی کے باعث ری شیڈول کیا گیا ۔پیر کو سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اعزاز چوہدری نے کہا کہ امریکہ یہ سمجھتا ہے کہ افغانستان کی صورتحال کا ذمہ دار پاکستان کو سمجھتا ہے تو کیا پاکستان کو ذمہ دار ٹھہرا کر افغانستان میں اقتصادی اور معاشی صورتحال تبدیل ہو جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ میں بحث چل رہی ہے افغانستان میں ڈیڑھ لاکھ فوج سے کام نہ ہوسکا تو کیا 10سے15ہزار فوج سے کام ہوجائے گا،واشنگٹن اور عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار کو سراہے ۔ اعزاز چوہدری نے کہا کہ اس وقت دنیا میں نئے اتحاد بن رہے ہیں ، پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات بھی امریکہ کو کھٹک رہے ہیں ، پاکستان پر الزام تراشی کا مقصد پاکستان کو دباؤ میں لانا ہے مگر پاکستان دباؤ میں نہیں آئے گا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکہ کیساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ، امریکہ پاکستان کو افغانستان کے نقطہ نظر سے نہ ددیکھے ۔ قائمقام امریکی نائب وزیرخارجہ برائے پاکستان افغانستان و جنوبی ایشیاء ایلیس ویلز اور دیگر امریکی حکام کا دورہ پاکستان عید الاضحی کی وجہ سے ری شیڈول کیا گیا ۔، پاکستان طالبان اور حقانی کے متعلق واضح پالیسی رکھتا ہے کہ طالبان اور حقانی ہماری نمائندگی نہیں کرتے ۔ اعزاز چوہدری نے کہا کہ افغانستان میں تشدد اور دہشتگردی روکنا ہمارا کام نہیں ، امریکہ میں بھی پاکستان کے موقف کے حق میں بھی آواز اٹھ رہی ہے ، پاکستان اور امریکہ میں جمود بات چیت سے توڑا جاسکتا ہے ،

امریکہ نقطہ نظر پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کو متاثر کرسکتا ہے ۔ اعزاز چوہدری نے کہا کہ امریکہ مخالف جذبات سے دہشتگرد فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں ، افغانستان میں بدامنی پاکستان پر اثر انداز ہوتی ہے اس لئے امریکہ اور پاکستان کو مل کر چلنا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی کو امریکہ میں اپنے قدم مضبوط کرنے کا کہا ہے ۔امریکہ پاکستانی کمیونٹی اور سفارتخانہ مل کر پاکستان کا مقدمہ لڑیں گے ، امریکہ سے بات چیت جاری ہے تاکہ تعلقات میں پڑی برف پگھلے ، تعلقات میں اتار چرھاؤ آتے رہتے ہیں مگر کسی بھی انتہائی موقف سے گریز کرنا چاہیے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…