منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

امریکا میں نائن الیون حملوں کو 16 سال مکمل، امریکا کی شروع کردہ جنگ 16سال بعد بھی ختم نہ ہوسکی

datetime 11  ستمبر‬‮  2017 |

واشنگٹن (آئی این )امریکا میں نائن الیون حملوں کو سولہ سال مکمل ہوگئے، حملوں کے بعد امریکا کی طرف سے شروع کی گئی دہشت گردی کیخلاف جنگ اب بھی جاری ہے، جس میں افغانستان اور عراق سمیت کئی ملک تباہی کا نشانہ بنے، پاکستان میں 60 ہزار سے زائد شہریوں اور سیکورٹی اہلکاروں کی جانیں گئیں، پھر بھی امریکا ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش میں ہے۔نائن الیون ، وہ تاریخ، جس نے دنیا کی تاریخ

بدل دی۔ دہشت گردوں نے امریکی ترقی کی نشانی ورلڈ ٹریڈ سینٹر کو حملوں کے لیے منتخب کیا۔ نیویارک کے ماتھے کا جھومر، ورلڈ ٹریڈ سینٹر لمحوں میں ملبے کا ڈھیر بن گیا۔اس کارروائی میں امریکی ایئرلائن کے دو مسافر طیارے اٹھارہ منٹ کے وقفے سے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی دونوں عمارتوں سے ٹکرائے گئے۔ ان واقعات میں تین ہزار کے قریب افراد جان سے گئے۔امریکی میڈیا کے مطابق پنٹاگون پر تباہ ہونے والے طیارے سے189 افراد جان سے گئے۔ اسی دوران پنسلوانیا میں طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 44 افراد ہلاک ہوئے۔ان واقعات کے بعد اس وقت کے امریکی صدر جارج بش نے قوم سے خطاب میں کہا کہ دہشت گرد ہماری عمارتوں کی بنیادیں تو ہلاسکتے ہیں لیکن وہ متحدہ ریاست ہائے امریکا کی بنیاد کو ہاتھ بھی نہیں لگاسکیں گے۔ چند گھنٹوں میں ہی انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کا عندیہ دیا جس کا آغاز 7 اکتوبر کو افغانستان میں آپریشن اینڈیورنگ فریڈم کے نام سے کیا گیا۔نیویارک میں ورلڈ ٹریڈ ٹاورز کے مقام پر تعمیر کی گئی یادگار گراونڈ زیرو اور میوزیم ہر سال امریکیوں کو اس سانحے کی یاد دلاتا رہے گا جس نے نہ صرف امریکا بلکہ پوری دنیا کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کی اس آگ میں دھکیل دیا جو نہ جانے کب بجھے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…