ہفتہ‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2024 

جب پاک فوج کا ایک اعلیٰ افسر ہیلی کاپٹر سمیت دشمن کی چوکی میں غلطی سے لینڈ کر گیا۔

datetime 6  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

1965کی پاک بھارت جنگ کے دوران پاک وطن کے عظیم سپوتوں نے عزم و ہمت اور بلند حوصلے کی وہ مثالیں قائم کیں کہ دنیا حیران رہ گئی، عالمی دفاعی ماہرین نے 1965کی جنگ کو تاریخ کی حیران کن جنگ قرار دیا۔ جنگ ستمبر کے دوران جہاں پاک وطن کے

سپورت جرأت ، شجاعت اور بہادری کی مثالیں رقم کرتے رہے وہیں چند ایسے واقعات بھی پیش آئے جن سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ پاک فوج کے جوان اور افسر ذہنی اعتبار سے بھارتی فوج سے کئی گنا آگے تھے ، کسی بھی جنگ کے دوران درست اور بروقت فیصلے جنگ کا پانسہ پلٹ دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، یہاں ہم آپ کو پاک فوج کے ایک ایسے ذہین اور بہادر افسر کا داستان سنانے جا رہے ہیں جنہوں نے اپنی حاضر دماغی سے نہ صرف دشمن کی قید میں جانے سے خود کو بچا لیا بلکہ 70بھارتی فوجیوں کو جنگی قیدی بنا لیا ۔ لیفٹننٹ کرنل نصیر اللہ بابر جنہوں نے غلطی سے اپنا ہیلی کاپٹر بھارتی فورسز کے کیمپ کے قریب بھارت کے ایک محفوظ علاقہ میں لینڈ کرلیا تھا۔جب انہیں ادراک ہوا تو حواس کھونے کی بجائے انہوں نے حاضر دماغی سے کام لیا اور بھارتی فوجیوں کو حکم دیا کہ پاکستانی فوج نے تمہیں چاروں طرف سے گھیر لیا ہے لہٰذا اپنے ہتھیار ڈال دو۔ بھارتی فوج کے بزدل جوانوں نے ٹھیک ایسا ہی کیا اور نصیر اللہ بابر کے کہنے پر اپنے ہتھیار ڈال دئے۔ جس کے بعد لیفٹننٹ کرنل نصیر اللہ بابر نے 70 بھارتی فوجیوں کو بڑی ہوشیاری سے بے وقوف بنا کر جنگی قیدی بنا لیا۔

موضوعات:



کالم



ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں


شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…