ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ: ٹیموں کے کپتانو ں کے ناموں کا اعلان

datetime 10  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے ٹیموں کے کپتانو ں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے ،سپاٹ فکسنگ کیس کے مرکزی کردار سلمان بٹ کے سر پر بھی قیادت کا تاج سج گیا ۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی قومی ٹیم اکتوبر تک کوئی انٹر نیشنل سیریز نہیں کھیلے گی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ٹورنامنٹ کو دو حصوں

میں تقسیم کیا گیا ہے جس کا پہلا حصہ 25سے 31اگست تک ملتان اور دوسر احصہ4-10ستمبر تک فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔ایونٹ میں 8ٹیمیں شرکت کریں گی جن کے کپتانوں کے نام سامنے آگئے ہیں ۔ کراچی وائٹس کی کپتانی سرفراز احمد کے سپرد کی گئی ہے جبکہ فیصل آباد کی قیادت مصباح الحق کریں گے ، عثمان خان شنواری فاٹا،سلمان بٹ لاہور وائٹس،عمر امین راولپنڈی،محمد حفیظ لاہور بلیوز،محمد رضوان پشاور اور عماد وسیم اسلام آباد کی قیادت کریں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…