پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

رومان رئیس کی قسمت بھی جاگ اُٹھی

datetime 4  اگست‬‮  2017 |

کراچی / لاہور(این این آئی)چمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیتنے کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں پر قسمت کی دیوی مہربان ہونے لگی،قومی ٹیم کے فاسٹ بولر رومان رئیس کو انگلش کاؤنٹی ڈرہم نے کھیلنے کی پیشکش کی ہے ۔پیسر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انگلش کاؤنٹی ڈرہم نے رابطہ کیا ہے، معاہدہ طے پا جانے پر اگلے سیزن میں ڈرہم کی نمائندگی کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے سے تجربہ میں اضافہ ہو گا اور کھیل میں نکھار آئے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہائی پرفارمنس کیمپ میں بھرپور ٹریننگ کی ہے جہاں کوچ مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کو ماضی بھول کر مستقبل پر نظر رکھنے کا کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی کارکردگی سے دنیا بھر میں اپنا اور پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں۔چیمپئنز ٹرافی کی فاتح قومی کرکٹ ٹیم میں شامل رومان رئیس کو اگرچہ محمد عامر کی انجری کے باعث صرف ایک میچ میں شمولیت کا موقع ملا تاہم انہوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ قبل ازیں قومی کپتان سرفراز احمد، جنید خان، محمد عامر اور سابق کپتان شاہد آفریدی بھی کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں۔جبکہ فخر زمان، شاداب خان، بابر اعظم، شعیب ملک، وہاب ریاض، سہیل تنویر، عماد وسیم، محمد سمیع، محمد حفیظ، حسن علی اور کامران اکمل کیریبین کرکٹ لیگ کے دوران ایکشن میں دکھائی دیں گے۔کراچی میں ایک فلاحی ادارے کے سکول کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رومان رئیس نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی ہمارے اکاؤنٹ میں جمع ہوچکی ہے اب نظریں مستقبل پر ہیں۔ اچانک چیمپیئنز ٹرافی کی ٹیم میں شامل ہونا میر ے لئے یادگار بن گیا۔رومان رئیس نے اسکول میں شجرکاری مہم میں حصہ لیا اور بچوں کے ساتھ گھل مل گئے۔ رومان رئیس نے اسکول کے مختلف شعبوں کے دورے کے علاوہ کرکٹ بھی کھیلی۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…