اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی نژاد معروف برطانوی باکسر عامر خان کی بیوی سے علیحدگی کی خبریں سامنے آنے کے بعد فریال مخدوم نے واضح کیا کہ عامر خان نے اپنے خاندان کو میری وجہ سے نہیں بلکہ ان کی دولت کی ہوس کی وجہ سے چھوڑا۔فریال مخدوم نے عامر خان پر الزام لگایا کہ عامر خان دھوکے باز اور لالچی ہے ، انہوں نے کہا کہ بچی کے اخراجات میں اد اکرتی ہوں، گھر کے یوٹیلٹی بلز میں ادا کرتی ہوں، میں نے ہر موقع پر تمہارا ساتھ دیا۔
میرے پاس ثبوت موجود ہیں جو تمہیں تباہ کرنے کے لئے کافی ہیں چونکہ میں نے تم سے محبت کی ہے اس لئے میں ایسا کوئی اقدام نہیں اٹھاﺅں گی۔ فریال مخدوم نے مزید کہا کہ تم نے دوسرے باکسر پر اس لئے الزام لگایا کہ تمہارا کیریئر ختم ہوچکا ہے تاہم عامر خان نے اپنے بیوی فریال مخدوم پر الزام لگایا کہ وہ برطانوی باکسر انتھونی جوشوا میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ 28 سالہ برطانوی باکسر انتھونی جوشوا س وقت ورلڈ ہیو ویٹ چیمپیئن ہیں۔