پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

فیس بک ہر انٹرنیٹ صارف کی جاسوسی کرتے پکڑا گیا، دنیا بھر میں واویلا

datetime 2  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک صارفین کی بڑے پیمانے پر جاسوسی کرنے کی وجہ سے ایک دفعہ پھر تنازع کا شکار ہوگئی ہے اور ساری دنیا میں اسے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
یونیورسٹی آف لوون اور برسلز یونیورسٹی کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فیس بک پچھلے دو سال سے صارفین کے کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ اور موبائل فونز پر غیر قانونی طور پر جاسوسی کرنے والی Cookies رکھ رہا ہے۔ یہ ایسے سافٹ ویئر ہیں جو صارف کے کمپیوٹر یا موبائل فون پر انسٹال ہونے کے بعد اس کی معلومات اس کی اجازت کے بغیر فیس بک کو بھیجتے رہتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیس بک EU پرائیویسی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صارفین کی اجازت کے بغیر ان کی پرائیویٹ معلومات حاصل کررہی ہے۔ فیس بک ان صارفین کی بھی جاسوسی کررہی ہے کہ جو فیس بک اکاﺅنٹ نہیں رکھتے اور محض کسی اہم شخصیت یا ادارے وغیرہ کا پیج وزٹ کرنے کے لئے فیس بک پر آتے ہیں۔ یہ صارف جب بھی کسی ایسے پیج پر جاتے ہیں کہ جس پر فیس بک کا بٹن کو تو ان کی معلومات کوکیز کے ذریعے فیس بک کو بھیج دی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ تقریباً ڈیڑھ کروڑ ویب سائٹوں پر فیس بک کا بٹن موجود ہے اور یوں انہیں وزٹ کرنے والے تمام صارفین کی معلومات ان کی اجازت کے بغیر فیس بک کو بھیجی جاتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فیس بک ان معلومات کو اپنی اشتہاری سرگرمیوں کے لئے استعمال کرتی ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…