جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

گوگل سرچ انجن کو اورمفید بنائیں

datetime 2  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوز ڈیسک ڈیسک)گوگل نے انٹرنیٹ سرچ کو بہت آسان بنا دیا ہے۔ یہ دنیا کا سب سے مقبول اور تیز ترین سرچ انجن ہے جس پر لاکھوں ٹیرا بائٹ کا ڈیٹا موجود ہے اور پلک جھپکتے میں آپ اپنی مطلوبہ معلومات یہاں سے حاصل کر سکتے ہیں۔ اگر آپ انٹرنیٹ استعمال کرنے کے عادی ہیں تو یقیناً کسی بھی نئی چیز کے بارے میں جاننے کے لئے آپ سب سے پہلے گوگل کا ہوم پیج ہی اوپن کرتے ہوں گے۔ اس کے بعد مطلوبہ چیز کے الفاظ لکھ کر اسے تلاش کرتے ہیں۔ عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ گوگل پر کسی بھی طرح سے الفاظ لکھ کر مطلوبہ معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں لیکن جب آپ کے پاس وقت کم اور کام زیادہ ہو تو پھر گوگل استعمال کرنا آسان نہیں ہوتا اور وہ بھی ایسی صورت میں جب آپ کو کسی بالکل نئی چیز کے بارے میں جاننا ہے۔ گوگل استعمال کرنے والوں کے لئے یہاں کچھ ایسی چھوٹی چھوٹی ٹپس ہیں جن پر عمل کرتے ہوئے آپ اس سرچ انجن کو زیادہ بہتر اور مفید پائیں گے۔ اگر آپ گوگل کے ذریعے کسی خاص فقرے، مکالمے یا محاورے کی تلاش میں ہیں تو اسے سرچ کرتے ہوئے ساتھ لفظ کوٹ quotes کا استعمال کریں، اس کی مدد سے آپ اپنے مطلوبہ محاورے کو جلد ڈھونڈ نکالیں گے اور آپ کے سامنے غیر ضروری لنکن کا انبار نہیں لگ جائے گا۔اگر آپ کو کسی محاورے یا فقرے کے تمام الفاظ واضح طور پر یاد نہیں تو پھر ایسٹرک یعنی * کا استعمال کریں۔ اگر آپ پانچ الفاظ کا ایک محاورہ ڈھونڈ رہے ہیں تو اس میں جو لفظ آپ کو کنفیوڑ کر رہا ہے، اس کی جگہ * لگائیں، اور پھر سرچ کا بٹن دبائیں، گوگل آپ کے سامنے وہ تمام فقرے لا کر رکھ دے گا جن میں آپ کے مطلوبہ فقرے والے الفاظ استعمال ہوئے ہیں، آپ کے پاس اب ورائٹی موجود ہو گی اور آپ اپنی پسند کا فقرہ استعمال کر پائیں گے۔اگر آپ ایک لفظ لکھ کر کسی خاص چیز کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن اس لفظ سے متعلقہ تمام چیزی سامنے آ جاتی ہیں تو اس بھی حل موجود ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ بلی کے خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک درندے جیگوار کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن جب آپ جیگوار لکھتے ہیں تو ساتھ ہی جیگوارکاریں بنانے والی کمپنی کے لنکس بھی اوپن ہو جاتے ہیں اور جوتوں کے ایک برینڈ کے لنکس بھی سامنے آ جاتے ہیں تو آپ مائنس کا سائن استعمال کریں۔ اگر آپ جانور کے بارے میں سرچ کر رہی ہیں تو لفظ ٹائپ کریں jaguar اور اس کے ساتھ ہی -car لکھ دیں، اس طرح کار یا گاڑیاں بنانے والے تمام لنکس مائنس ہو جائیں گے اور آپ کی سکرین پر نمودار نہیں ہوں گے۔اگر آپ سو سال پرانی کسی خبر کے بارے میں بھی جاننا چاہتے ہیں تو پریشان نہ ہوں، گوگل پر یہ بھی موجود ہے بس آپ کو ضرورت ہے کہ آپ مطلوبہ الفاظ لکھیں اور اسے ویب کے ٹیگ کی بجائے نیوز کے ٹیگ میں جا کر ڈھونڈیں۔اگر آپ دو چیزوں کا آپس میں موازنہ کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو لمبے لمبے فقرے لکھ کر ایسا ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں، اس کے لئے لفظ vs ہی کافی ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ چاہتے ہیں کہ کیلے اور آم کے خواص کا موازنہ کریں تو mango vs banana لکھ کر سرچ کریں، نتائج سامنے ہوں گے۔سرچ ٹولز کا استعمال ذہن میں رکھیں، اگر آپ اپنے من پسند کھانے کی ریسیپی ڈھونڈ رہے ہیں تو سرچ بار کے نیچے بنے سرچ ٹولز میں جائیں، وہاں ریسیپی کے خانے میں آپ اپنی پسند کے مصالحوں اور نا پسندیدہ مصالحوں سمیت ہر طرح کی ورائٹی میں سے انتخاب کر سکتے ہیں۔اگر آپ ایسے الفاظ کا مطلب ڈھونڈ رہے ہیں جن کے معانی آپ کو لغت میں نہیں ملے تو لفظ رکھ کر ساتھ define کا لفظ ضرور لکھیں۔سرچ ٹولز کا استعمال ایک بار پھر ذہن میں رکھیں، خاص طور پر اگر آپ تصاویر ڈھونڈ رہے ہیں



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…