اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی نے کہاہے کہ پانا ما فیصلہ امید کے مطابق آیا ہے ۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا گیا۔پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے پاناما فیصلے کے حوالے سے کہا کہ فیصلہ امید کے مطابق آیا۔
انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) یہ مقدمہ ہار گئی ہے اس لیے اب وہ مزاحمت نہیں کریں گے تاہم وہ ہمیشہ کہیں گے کہ ان پر کرپشن کا الزام نہیں لگا انہیں تکنیکی بنیادوں پر نا اہل قرار دیا گیا جس کا انہیں افسوس ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام اپوزیشن پارٹیوں نے اپنا کردار ادا کیا جبکہ اس کا تمام تر سہرا تحریک انصاف اور عمران خان کو جاتا ہے جو یہ کیس سپریم کورٹ میں لے کر گئے۔