لاہور ( این این آئی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پاکستان عوامی تحریک کے سانحہ ماڈل ٹاون پر استغاثہ میں پانچ پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت لاہور نے عوامی تحریک کے رہنما جواد حامد کے استغاثہ پر سماعت کی تو استغاثہ میں نامزد پولیس افسر اور اہلکار عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت کو بتایا گیا کہ پانچ پولیس اہلکار پیش نہیں ہوئے جس کا عدالت نے نوٹس لیا اور پیش نہ ہونے والے پولیس اہلکار وں کے وارنٹ جاری کر دیئے۔ عدالت نے عوامی تحریک کے استغاثے پر مزید کارروائی 3 ،اگست تک ملتوی کر دی۔