کیرالہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی ریاست کیرالہ میں میڈیانے غریب ہونہارطالبہ کی جان لے لی ۔جب طالبہ نے ہائیرسکینڈری سکول کی ایک غریب طالبہ نے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کی تومیڈیانے اس کوخوب سراہااوراس کی تعر یفیں کیں لیکن اس طالبہ کومیڈیاکایہ رویہ پسند نہ آیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ کے ضلع کنورکی طالبہ رفسینہ نے سیواپورم ہائرسیکنڈری سکول میں 1200میں
1180نمبرلیکرپہلی پوزیشن حاصل کی وہ ایک غریب گھرسے تعلق رکھتی تھی لیکن اس نے غربت کواپنی پڑھائی میں رکاوٹ نہیں بننے دیااورنمایاں پوزیشن اپنے نام کرلی ،جب یہ خبرمیڈیاپرآئی تومختلف کمپنیوں نے اس طالبہ کوسپانسرکرنے کی پیشکشیں دیناشروع کردیں جس کی وجہ سے یہ طالبہ کویہ رویہ پسند نہیں آیاکہ غربت میں اس کے ساتھ کوئی نہیں تھااورجب اس نے پوزیشن حاصل کی تواب بڑی سے بڑی کمپنیاں اپنے نام کی خاطر اس کوسپانسرکرنے کی آفرز کررہی ہیں اس رویے کی وجہ سے طالبہ نے خود کشی کرلی ۔میڈیاپراس کی تعریفی خبریں اوراس کی کلاس فیلوزکے تبصرے اس کی جان کولے بیٹھے اور طالبہ نے پوزیشن حاصل کرنے کے صرف دودن بعد اپنے گائوں میں خودکشی کرلی ۔واضح رہے نمایاں پوزیشن ہولڈرطالبہ اپنی والدین کے ہمراہ ایک کمرے کے گھرمیں رہائش پذیرتھی جبکہ اس کاوالد ایک مزدورہے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔تعریفی خبریں اوراس کی کلاس فیلوزکے تبصرے اس کی جان کولے بیٹھے اور طالبہ نے پوزیشن حاصل کرنے کے صرف دودن بعد اپنے گائوں میں خودکشی کرلی ۔واضح رہے نمایاں پوزیشن ہولڈرطالبہ اپنی والدین کے ہمراہ ایک کمرے کے گھرمیں رہائش پذیرتھی جبکہ اس کاوالد ایک مزدورہے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔