اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

بھارت،چلتی بس میں گینگ ریپ کے مشہور مقدمے کا فیصلہ سنادیاگیا

datetime 6  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے دہلی گینگ ریپ کیس میں سزائے موت پانے والوں کی جانب سے دی جانے والی درخواست کو مسترد کیے جانے کے بعد 23 سالہ متاثرہ لڑکی جیوتی سنگھ کی والدہ نے کہا ہے کہ ہمیں انصاف مل گیا ہے، ہم اسی دن کے لیے زندہ تھے، ہم ان ملزمان کی عمر قید پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔سپریم کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ جب کبھی بھی پھانسی کی بات کی جائے گی تو اس کیس کی مثال دی جائے گی

بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے گزشتہ روز دہلی گینگ ریپ کیس میں سزائے موت پانے والوں کی جانب سے دی جانے والی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ملزمان کی سزائے موت کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا ۔سپریم کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ جب کبھی بھی پھانسی کی بات کی جائے گی تو اس کیس کی مثال دی جائے گی۔اس فیصلے پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے زیادتی کاشکار ہونے والی 23 سالہ جیوتی سنگھ کی والدہ نے کہا کہ ہمیں انصاف مل گیا ہے، ہم اسی دن کے لیے زندہ تھے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ان ملزمان کی عمر قید پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے اس فیصلے پر کہا ہے کہ بھارت کی روح کو جھنجوڑ دینے والیاس دلخراش واقعے میں انصاف مل گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ باعزت، باوقار اور برابری کی بنیاد پر زندگی گزارنا ہر بھارتی بیٹی کا حق ہے اور یہ ہم سب کا فرض ہے کہ ہم اسے یقینی بنائیں۔تاہم اس موقع پر ملزمان کے وکلا نے کہا ہے کہ ہم سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔یاد رہے کہ 16 دسمبر 2012 کو نئی دہلی میں 6 لڑکوں نے جیوتی سنگھ نامی ایک لڑکی کو چلتی ہوئی بس میں ریپ کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد انہیں سنگا پور کے ایک ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 29 دسمبر 2012 کو چل بسی تھی۔اس واقعے کے بعد پورے بھارت میں بڑے پیمانے پر احتجاج اور مظاہرے شروع ہوگئے تھے۔

پولیس نے اس کیس میں ملوث 6 ملزمان اکشے ٹھاکر، ونے شرما، پون گپتا، مکیش سنگھ، رام سنگ اور محمد افروز کو گرفتار کر لیا تھا۔کم عمر ہونے کی وجہ سے محمد افروز کو تین سالہ اصلاحی قید با مشقت سنائی گئی تھی اور اسے پچھلے ہی سال رہا کر دیا گیا تھا جبکہ رام سنگھ نے دوران قید مبینہ طور پر خودکشی کر لی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…