بدھ‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان کے سب سے بہترین دوست ملک کے سمندر سے انتہائی بڑی تعداد میں خزانہ دریافت

datetime 20  مارچ‬‮  2017 |

چینگ ڈو (آ ئی این پی) چینی ماہرین نے چین کے جنوب مغربی صوبے سچوآن کے ایک دریا سے بھاری مالیت کا خزانہ دریافت کر لیا ہے، خزانہ دریا کی تہہ سے ملا ہے جو سونے چاندی اور کانسی کے سکوں اور جیولر ی کے 10ہزار آئٹمز پر مشتمل ہے ۔خیال کیا جاتا ہے کہ یہ خزانہ 300سال قبل دریا برد ہوا تھا ، اس جگہ سے لوہے سے بنے ہتھیار اور تلوازیں ، چاقو اورنیزے بھی ملے ہیں ۔صوبائی ثقافتی آثار اور آرکیالوجی ریسرچ

انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر گاؤ دالون کا کہنا ہے کہ یہ تمام چیزیں سونے اور چاندی کے برتنوں میں بند کی گئی تھیں اور ابھی تک یہ بالکل ٹھیک ٹھاک حالت میں ہیں جس سے جیولری تیار کرنیوالوں کی مہارت کا اندازہ ہوتا ہے ، یہ خزانہ دریائے من جوان اور اس کی برانچ دریائے جن جیانگ سے ملاہے جو سچوآن کے دارالحکومت چینگ ڈو سے 50کلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ 1646 میں کسان تحریک کے ابھرنے کے بعد زینگ زیان زونگ کو منگ دور حکومت کی فوج کو اس علاقے میں شکست ہوئی تھی ، اس نے یہ خزانہ منتقل کرنے کی کوشش کی تو خزانے سے لدی ایک ہزار کشتیاں دریا میں ڈوب گئیں ، تاریخی واقعات کی روشنی میں اس جگہ خزانے کی تلاش کیلئے جنوری میں کوششیں شروع کی گئیں جب دریا میں پانی خشک ہورہا تھا ، کئی واٹر پمپ پانی نکالنے کیلئے رات دن کام کرتے رہے ، دریا کی سینکڑوں میٹر طویل تہہ کو پانچ میٹر تک کھود ڈالا گیا ، آخر کار اس خزانے تک رسائی حاصل ہو گئی۔ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق تحقیق یہ ملنے والی اشیاء سائنسی ، تاریخی اور آرٹ کے حوالے سے بڑی قیمتی ہیں ، ان سے منگ کے دور حکومت کے سیاسی ، اقتصادی ، فوجی اور سماجی زندگی کے بارے میں بڑی معلومات حاصل ہوں گی ، دریا کی کھدائی کایہ کام اپریل تک جاری رہے گا اور توقع ہے کہ مزید خزانہ بھی حاصل ہو گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…