جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

دوبئی میں لرزہ خیز واقعہ،اماراتی شہریوں نے پاکستانی کوموت کے گھاٹ اتاردیا

datetime 20  مارچ‬‮  2017 |

دوبئی ( آئی این پی ) متحدہ امارات کے شہر دوبئی میں 3افراد نے چاقوؤں کے وار کرکے پاکستانی شہری کو قتل کرڈالا ،پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔خلیج ٹائمز کے مطابق دو اماراتی جو بے روزگار ہیں اور انکی عمریں 27سال ہیں نے 21سالہ پاکستانی (کارپینٹر) کو تشدد کا نشانہ بنایا اور سینے پر وار کیے جس سے اسکی موت واقع ہوگئی ۔ اس کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے جبکہ متاثر شخص دم توڑ گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کے ایک دوست

31سالہ پاکستانی حجام نے بتایا ہے کہ وہ اور اسکا متاثرہ دوست آدھی رات کے وقت نائف میں شراب خریدنے کی غرض سے گئے تھے تاہم قیمت طے نہ ہونے پر انھوں نے شراب نہ خریدی جس کے بعد دوافراد جو عربی بول رہے تھے نے میرے دوست کو مارنا شروع کردیا حملہ آوروں کے پاس چاقو بھی تھے جس کے وار سے میرا دوست گر گیا اور حملہ آور فرار ہوگئے ۔بعد ازاں عینی شاہد نے ملزمان کو شناخت کرلیا۔مقدمے کی سماعت 9اپریل تک ملتوی کردی گئی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…