واشنگٹن (آئی این پی ) کمانڈر جنرل ووٹل نے امریکی انٹیلی جنس رپورٹوں کی بنیاد پر کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر اس وقت بھی کم از کم 20 دہشت گرد گروپ سرگرمِ عمل ہیں جن میں سے 13 گروپ افغانستان سے آپریٹ کررہے ہیں۔ بھارتی پالیسی دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید خرابی کا باعث بن رہی ہے ،افغانستان کے لیے نئی حکمت عملی تیار کی جارہی ہے ۔ جوزف ووٹل نے کہا ہے کہ افغانستان میں فوجیوں کی تعداد کو
بڑھانے سمیت نئی حکمت عملی تیار کرنے کی کاروائیاں جاری ہیں ۔انھوں نے امریکہ کے افریقی قوتوں کے کمانڈر والڈ ہاوسر کیساتھ مسلح خدمات کی کمیٹی میں مشرق وسطی اور افریقی کاروائیوں کے بارے میں سینٹرز کے سوالات کے جواب دئیے ۔ انھوں نے اس سوال کہ کیا 15 سال بعد افغانستان میں ایک دلدل میں پھنسنے کے معاملے میں آپ ہمارے ہم فکر ہیں کا جواب مثبت میں دیا اور کہا کہ ہم ایک نئی حکمت عملی تیار کر رہے ہیں