ہفتہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2026 

سپرلیگ کا فائنل لاہور میں ہوگا یا نہیں؟حتمی فیصلے کا باضابطہ اعلان کردیاگیا

datetime 27  فروری‬‮  2017 |

لاہور(آئی این پی) انتظار کی گھڑیاں ختم ، کرکٹ شائقین کے لئے خوشخبری ، پنجاب حکومت نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ٹو)کا فائنل قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہی کرانے کا اعلان کر دیا جس کی وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے باقاعدہ طور پر منظوری دیدی،پی ایس ایل فائنل لاہور میں کرانے کا فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم نواز شریف کی مشاورت سے کیا،

اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ کھلاڑیوں کو فول پروف سیکیورٹی دی جائیگی، تمام سیکیورٹی ایجنسیاں ملکر سیکورٹی کو یقینی بنائیں گی۔ 10 ہزار سے زائد اہلکاروں کو قذافی سٹیڈیم کے اطراف تعینات کیا جائیگا، میچ سے2روز قبل قذافی اسٹیڈیم کو مکمل بندکردیا جائیگا ،شائقین کو 5 درجاتی سکیورٹی سے گزارا جائے گا جس کیلئے50واک تھرو گیٹ نصب کیے جائیں گے،سٹیڈیم کے باہر ایلیٹ فورس کی30 سے زائد گاڑیاں بدستورگشت کرتی رہیں گی،پی ایس ایل کا فائنل ڈے اینڈ نائٹ ہو گا، مقابلہ شام ساڑھے چار بجے شروع ہو گا جب کہ میچ اور اختتامی تقریب رات 11 بجے تک ختم کر دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق پیر کو وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت پنجاب کی صوبائی کابینہ کی امن و امان کمیٹی کا اجلاس ہوا ،اجلاس میں سیکیورٹی اداروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کیلئے صوبائی کابینہ کو گرین سگنل دیا جس پر وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے باقاعدہ طور پر منظوری دیدی۔ دوسری جانب صوبائی دارلحکومت لاہورمیں پی ایس ایل کا فائنل کیلئے بھرپور سکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے ،پلان کے تحت 10 ہزار سے زائد اہلکاروں کو قذافی سٹیڈیم کے اطراف تعینات کیا جائیگا،

پاک فوج اوررینجرز کو بھی سیکیورٹی پر مامورکرنے کی تجاویز بھی زیر غور ہیں۔میچ سے دو روز قبل قذافی اسٹیڈیم کو مکمل بندکردیا جائے گا ،چپے چپے کی تلاشی کے بعد کلیئرنس دی جائے گی، اسٹیڈیم کے اندراورباہر 10 ہزارسے زائدپولیس اہلکاراور افسران تعینات ہوں گے۔سیکورٹی کے تناظر میں فیروز پورروڈمکمل بند ہو گی، نہرکے پل اور کلمہ چوک پر کنٹینر کھڑے کرکے ٹریفک بندکردی جائیگی ، شائقین پیدل اسٹیڈیم تک جائیں گے ،مین گیٹ سے صرف کھلاڑیوں اور وی وی آئی پیز کو گزارا جائے گا، گاڑیاں لبرٹی مارکیٹ کی پارکنگ میں کھڑی کی جائیں گی۔باوردی اہلکاروں کے ساتھ سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار بھی ڈیوٹی انجام دیں گے ،شائقین کو 5 درجاتی سکیورٹی سے گزارا جائے گا

،50واک تھرو گیٹ نصب کیے جائیں گے ،ہرانٹری پوائنٹ پر گزرنے سے سے پہلے فزیکل چیکنگ ہو گی ، ٹیموں کو ہوٹل سے اسٹیڈیم تک وی وی آئی پی سکیورٹی دی جائے گی۔ایئرپورٹ سے ہوٹل اورہوٹل سے اسٹیڈیم تک روٹ کو مکمل طورپر عام ٹریفک کیلئے بند کردیا جائے گا،اسٹیڈیم کے باہر ایلیٹ فورس کی30 سے زائد گاڑیاں بدستورگشت کرتی رہیں گی۔پولیس اہلکار صبح 6 بجے اپنے اپنے انچارج کو رپورٹ کرینگے ،ناشتے سے کھانے تک اٹھنے والا کروڑوں روپے کاخرچہ ویلفیئر فنڈ سے ادا کیا جائے گا۔ پنجاب کے وزیرقانون رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے پی ایس ایل فائنل کے حوالے سے تمام تیاریں مکمل کی ہیں۔پی ایس ایل کا فائنل 5 مارچ کو کھیلا جائے گا ۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…