منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

پی ایس ایل کا فائنل کہاں ہوگا؟ حتمی فیصلہ ہو گیا

datetime 26  فروری‬‮  2017 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں آپریشن ردالفساد ، سکیورٹی امور کے علاوہ لاہور میں ہونے والے پی ایس ایل فائنل کے حوالے سے سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس میں سکیورٹی امور کے حوالے سے متعلقہ اداروں نے بھی اپنی رپورٹس پیش کیں اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ فائنل میچ کے دوران میچ دیکھنے کیلئے آنے والے تماشائیوں کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے گا ۔

تاہم لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل کے انعقاد بارے حتمی فیصلہ وزیر اعظم ہی کریں گے ، دوسری طرف اجلاس میں آپریشن ردالفساد کو بھی بھرپور انداز میں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پنجاب میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن بلاامتیاز جاری رہے گا اور پاکستان کی سرزمین کو دہشتگردی کی کسی کارروائی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف نے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی سے بھی ملاقات کی اور ان سے سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…