بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

جرمنی کا مہاجرین پر خرچے کی وجہ سے اقتصادی تیزی کا اعتراف

datetime 24  فروری‬‮  2017 |

برلن(این این آئی)جرمنی میں گزشتہ برس ٹیکسوں کی وصولی اور ملازمتوں میں اضافے کی وجہ سے حکومتی قرضوں میں کمی دیکھی گئی، اسی تناظر میں جرمنی میں رواں برس بہتر اقتصادی ترقی کے لیے راستہ ہم وار ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمنی کے وفاقی دفتر برائے شماریات کی جانب سے بتایا گیا کہ اس ترقی کی ایک وجہ جرمنی پہنچنے والے وہ ایک ملین مہاجرین بھی ہیں، جن کی وجہ سے معاشی تیزی آئی۔

دفتر برائے شماریات کا کہنا ہے کہ جرمنی میں ریاستی سطح پر مہاجرین کے لیے اخراجات بھی گزشتہ برس ایک اعشاریہ نو فیصد کی اقتصادی ترقی کی وجہ بنے۔جرمنی کے بجٹ قانون کے تحت سات اعشاریہ سات ارب یورو کا حکومتی سرپلس مہاجرین سے متعلق اخراجات میں خرچ ہو سکتا ہے۔ گزشتہ برس جرمن اقتصادیات میں حالیہ نصف دہائی کی سب سے زیادہ ترقی ہوئی۔ جرمن وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ انفرادی اور عوامی شعبے میں زیادہ اخراجات سے رواں برس مجموعی قومی پیداواری کھپت بڑھے گی۔جرمنی حکومتی اعداد وشمار میں کہا جا رہا ہے کہ رواں برس ملکی ترقی کی شرح ایک اعشاریہ چار تک ہو سکتی ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جرمن اقتصادی ترقی ایک مضبوط راستے پر ہے۔اس رپورٹ کے مطابق پیداوری طلب بدستور اس اقتصادی تیزی میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ بیان میں کہا گیا ہیکہ ملک میں کم شرح سود اور توانائی کی قیمتوں ساتھ ساتھ ملازمتوں کے مواقع اور تنخواہوں میں بھی اضافہ متوقع ہے۔وزارت خارجہ کی یہ رپورٹ آئی ایف او کے ان انڈیکس کی بھی گمک ہے، جس میں بتایا گیا تھا کہ جرمنی میں کاروباری اداروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے امریکی تجارتی پالیسیوں اور فرانسیسی انتخابات کے نتائج کے حوالے سے شکوک و شبہات کے باوجود جرمن اقتصادی ترقی مستحکم ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…