کابل (آئی این پی ) افغانستان نے چین کی جانب سے امداد پر چینی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی حکومت نے ا فغانستان کی ضرورت کو بروقت پورا کیا ، افغانستان کے متاثرین کو امدادی سامان دیاور رہائش گاہیں بنا کر دیں افغان عوام چین کی مدد پر شکر گزار ہیں۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کی جانب سے افغانستان میں برفباری کے بعد امدادی سامان لیے پہلا ہوائی جہاز افغانستان پہنچ گیا ہے ۔ اس
کی خیر مقدمی تقریب کابل کے ہوائی اڈے پر منعقد ہوئی،افغانستان میں تعینات چینی سفیر یاو جنگ اور افغانستان کیڈیزاسٹر مینجمنٹ اور انسانی امور کے قومی محکمہ کے سربراہ احمد برمک نے اس تقریب میں شرکت کی۔ احمد برمک نے افغان حکومت اور عوام کی طرف سے چینی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ چینی حکومت نے ا فغانستان کی ضرورت کو بروقت پورا کیا ، اور افغانستان کے متاثرین کو امدادی سامان دیاور رہائش گاہیں بنا کر دیں۔افغان عوام چین کی مدد پر شکر گزار ہیں۔چینی سفیر یاو جنگ نے حالیہ برفباری سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر افغان حکومت اور عوام سے اظہار افسوس کیا۔انہوں نے کہا کہ چینی عوام مشکلات کا شکار افغان عوام سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہیں۔چین میں بعض اداروں نے جلد ی میں امدادی سامان یہاں بھیجا ہے ۔امید ہے یہ امدادی سامان جلد متاثرین تک پہنچے گا۔۔موسم سرما کے آغاز کے بعدافغانستان میں کئی علاقے برفباری سے متاثر ہوئے،زیادہ تر متاثرین مشکل سے زندگی گزار رہےہیں۔۔موسم سرما کے آغاز کے بعدافغانستان میں کئی علاقے برفباری سے متاثر ہوئے،زیادہ تر متاثرین مشکل سے زندگی گزار رہے ہیں۔ چینی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ خیمے، لحاف اور نیچے پہنے جانے والی جیکٹس کو دو ہوائی جہازوں کے ذریعے پہنچایا جائے گا۔اور دوسرا ہوائی جہاز پچیس تاریخ کو افغانستان پہنچے گا۔