اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپرلیگ کافائنل لاہورمیں کھیلاجائے گا۔اس بات کافیصلہ دبئی میں بی سی پی کے ہونے والے ایک اعلی سطح کے اجلاس میں کیاگیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق پی سی ایل کے فائنل میچ کےلئے فوج نے سکیورٹی کوحتمی شکل دیناشروع کردی ہے اوراسی ہفتے پاک فوج پاکستان سپرلیگ کے فائنل کےلئے سکیورٹی کوحتمی شکل مکمل کرلے گی ۔ فائنل میچ کی سکیورٹی فوج کے حوالے کی جائے گی اورپاک
فوج ہی اس ایونٹ کی حفاظت کےلئے تمام کنڑول اپنے پاس رکھے گی ۔دوسری طرف پی ایس ایل کے چیرمین نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کافائنل دیکھنے کےلئے وزیراعظم نوازشریف ،آرمی چیف اوردیگراعلی سیاسی شخصیات کوفائنل دیکھنے کی دعوت دے دی ہے. 50سے زائد غیرملکی کھلاڑیوں نے لاہور میں کھیلنے پر آمادگی کا اظہار کردیاہے ۔ پی ایس ایل کی ٹیموں کے غیر ملکی کوچز بھی لاہور آنے کو تیار ہیں۔