حضرت ابوہریرہؓ جب مسلمان ہوئے تو اس وقت ان کے بڑھاپے کی عمر شروع ہو چکی تھی‘ اور اکثر بھول جایا کرتے تھے چنانچہ نبی علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا‘ اے اللہ کے محبوبﷺ! میں آپ کی باتیں سنتا ہوں مگر بھول جاتا ہوں‘ نبی علیہ السلام نے ارشاد فرمایا‘ اپنی چادر پھیلاؤ‘ انہوں نے چادر پھیلا دی۔ نبی علیہ السلام نے اپنے دونوں مبارک ہاتھوں سے ایسا اشارہ فرمایا جیسے کسی کی گٹھڑی میں کچھ ڈال رہے ہوں۔
پھر آپؐ نے فرمایا! ابوہریرہؓ اب چادر کی گٹھڑی باندھ لو چنانچہ انہوں نے گٹھڑی باندھ لی‘ اللہ رب العزت نے ان کو ایسا حافظہ دیا کہ اس کے بعد وہ کوئی بات نہیں بھولتے تھے۔ سبحان اللہ! علم کے حصول کیلئے انہوں نے قدم بڑھایا اور استاد نے دعائیں دی جس کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے انکو یوں پذیرائی عطا فرمائی۔