سلطان محمود غزنوی رحمتہ اللہ علیہ کو وفات کے بعد کسی نے خواب میں دیکھا وہ جنت کی سیر کر رہا تھا‘ اس نے کہا بھئی! آپ تو دنیا کے بادشاہ تھے‘ اور آخرت میں بادشاہوں کا بڑا برا حال ہوتا ہے۔ ان کا تو لمبا چوڑا حساب و کتاب ہوتا ہے اور آپ کو میں جنت میں دیکھ رہا ہوں اس نے جواب دیا کہ ہاں میرا ایک چھوٹا سا عمل تھا‘ لیکن پروردگار عالم کو وہی ایک عمل پسند آ گیا‘ جس کی وجہ سے میری مغفرت کر دی گئی‘ اس نے پوچھا وہ کون سا عمل ہے؟
کہنے لگا کہ میں ایک دفعہ ابوالحسن خرقانی رحمتہ اللہ علیہ کی خانقاہ پر گیا تھا وہاں لوگ جھاڑو دے رہے تھے‘ جس کی وجہ سے مٹی اڑ رہی تھی میں نے اس مٹی میں سے گزرتے ہوئے اس مٹی کو اس نیت سے چہرے پر مل لیا تھا کہ اللہ والوں کے کپڑے اور بستروں کی مٹی ہے اس لئے اللہ تعالیٰ نے مجھے فرمایا کہ تو نے میرے راستے میں نکلنے والے درویشوں کی مٹی کی قدر کی اسی لئے اس کی برکت سے تیرے چہرے کو جہنم کی آگ سے بری فرما دیتے ہیں۔ سبحان اللہ