پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

ترک صدر رجب طیب اردگان کی اب تک کی سب سے بڑی کامیابی،جو چاہا مل گیا

datetime 16  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (آئی این پی)ترک پارلیمان نے صدر کے اختیارات بڑھانے سے متعلق نئے قانون کی ابتدائی منظوری دیدی،رواں ہفتے کے آخر میں ہونے والے دوسرے مرحلے میں اس نئے قانون کے لیے ووٹنگ ہو گی اور منظوری کی صورت میں ریفرنڈم ہوگا،ناقدین کا کہنا ہے کہ نئے قانون کی مدد سے صدر اختیارات بڑھانا چاہتے ہیں۔

تاہم صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ نیا سسٹم فرانس اور امریکہ سے مماثل ہوگا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک پارلیمان نے صدر کے اختیارات بڑھانے سے متعلق نئے قانون کی ابتدائی منظوری دیدی ہے ۔ یاد رہے کہ نئے قانون میں صدر کو وزرا کو ہٹانے یا منتخب کرنے کا اختیار حاصل ہوگا اور صدر ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ یہ حق بھی حاصل کر لے گا کہ وہ ملک کے وزیراعظم کا عہدہ ہی ختم کر دے۔ وزیراعظم کے بجائے نائب صدر کا عہدہ موجود ہوگا۔ رات گئے بل کی حتمی شقوں پر ابتدائی منظوری دی گئی۔رپبلکن پارٹی سی ایچ پی ان قانونی تبدیلیوں کی شدید مخالفت کر رہی ہے۔گذشتہ ہفتے پارلیمنٹ میں سی ایچ پی کے رکن پارلیمان اور حکمراں جماعت اے کے پی کے اراکین کے درمیان اس وقت ہاتھا پائی دیکھنے کو ملی جب اپوزیشن جماعت نے ووٹنگ سیشن کی ریکارڈنگ کرنے کی کوشش کی۔کرد نواز جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے ووٹنگ کا بائیکاٹ کیا تھا۔ اس جماعت کے بہت سے ایم پی اے کرد جنگجوں کی حمایت کرنے کے الزام میں جیل میں ہیں۔ایچ ڈی پی کا کہنا ہے کہ یہ ووٹنگ متنازع ہے کیونکہ انھیں اس میں رائے کا اظہار کرنے کا حق حاصل نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…