ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

یہ لوگ بغیر ویزہ کے امریکہ میں رہ سکتے ہیں ، امریکہ نے بڑی خوشخبری سنادی

datetime 14  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آ ئی این پی ) امریکہ نے کیوبن شہریوں کو بغیر ویزا امریکہ میں رہنے کی اجازت دے دی ، کیوبا کا خیر مقدم ۔ امریکی میڈیا کے مطابق مریکی صدر براک اوباما نے کیوبا کے شہریوں کو امریکہ پہنچنے پر ویزا کے بغیر ملک میں رہنے کی اجازت ختم کر دی ہے جس پر کیوبا کی حکومت نے امریکی صدر براک اوباما کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔کیوبن حکومت کے مطابق اس فیصلے کی وجہ سے ملک میں برین ڈرین ہو رہا تھا اور ہزاروں کی تعداد میں کیوبا کے شہری اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر امریکہ جانے کی کوششیں کرتے تھے۔
ہوانا میں حکومت نے کہا کہ اس پالیسی کو ختم کرنے سے دونوں ملکوں کے روابط کو اور تقویت ملے گی۔کیوبا کے سفیر برائے امریکی معاملات جوزفینا ودال نے کہا کہ: لوگوں کی منتقلی سے نہ صرف کیوبا کی اپنی بلکہ امریکہ کی بھی سیکورٹی متاثر ہو رہی تھی۔ ان امتیازی قوانین کی وجہ سے انسانی سمگلنگ، فراڈ اور تشدد پر مبنی جرائم مرتکب ہو رہے تھے۔صدر براک اوباما نے اپنے بیان میں کہا:
فوری نفاذ کے ساتھ، کوئی بھی کیوبا کا شہری اگر امریکہ میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہوتا ہے تو اگر وہ انسانی حقوق کے تحت مدد کا حقدار نہیں بنتا تو اس کو امریکی داخلہ قوانین کے مطابق ملک سے دربدر کر دیا جائے گاانھوں نے مزید کہا کہ اس قدم کے لینے سے ہم کیوبا کے شہریوں کے ساتھ ویسا ہی برتا کر رہے ہیں جیسا کہ دوسرے ممالک کے شہریوں کے ساتھ کرتے ہیں۔ کیوبا کی حکومت نے بھی حامی بھری ہے کہ وہ نکالے جانے والے شہریوں کو ملک میں واپس لے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…