علم نحو کا امام اصمعی (۸۳۲ء) بہت بوڑھا ہو چکا تھا۔ لیکن صحت و توانائی قابل رشک تھی۔ کسی نے اس سے پوچھا ۔ ” حضرت! آپ کی عُمر کیا ہے؟”
اصمعی نے جواب دیا ۔ ” ایک سو بیس سال”
اس شخص نے حیرت سے کہا ۔ ” اوّل تو اتنی لمبی عُمر ہر ایک کو ملتی نہیں، اس پر قابل رشک صحت و توانائی ، آخر اس کا راز کیا ہے ، کچھ مجھے بھی بتائیں!”
اصمعی نے جواب دیا۔ ” اس کا کوئی راز نہیں ، زندگی کی قاتل ایک ہی چیز ہے اور وہ ہے حسد ، اور میں زندگی بھر اس سے دُور رہا ہُوں۔”
علم نحو
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں