جمعرات‬‮ ، 04 جون‬‮ 2026 

’’ٹرمپ نے جونہی عہدہ سنبھالا ہم امریکہ کے پر خچے اڑا دیں گے ‘‘ بڑی ایٹمی پاور نے امریکہ پر ایٹمی میزائل برسانے کی دھمکی دیدی

datetime 10  جنوری‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تازہ ترین میڈیا رپوٹس کے مطابق شمالی کورین وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’جس روز ڈونلڈ ٹرمپ اپنا عہدہ سنبھالیں گے، اس روز ہم ایٹمی میزائل داغ دیں گے۔‘‘وزارت کے ترجمان کا مزید کہا ہے کہ ’’ہماری ایٹمی ہتھیار بنانے کی پالیسی کا ذمہ دار امریکہ ہے جس نے اپنے اشتعال انگیز اقدامات کے باعث کم جونگ ان کو اپنا دشمن بنایا۔ہم نے بین الابراعظمی ایٹمی میزائل بھی امریکہ کی اشتعال انگیزی کی وجہ سے بنایا۔ اب امریکہ اور ہمارے دوسرے مخالفین شمالی کوریا کے متعلق اپنی سوچ تبدیل کر لیں، کیونکہ وہ اب ہمارے نشانے پر ہیں۔
رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کا یہ ایٹمی میزائل ساڑھے 5ہزار میل (8ہزار852کلومیٹر)تک مار کر سکتا ہے۔ اس رینج کے ساتھ شمالی کوریا سے امریکہ کے کسی بھی حصے کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔دوسری طرف جنوبی کوریا کی طرف سے اعلان سامنے آیا ہے کہ ’’کم جونگ ان اگر اس ایٹمی میزائل کو لانچ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے تو ہم نے بھی اسے قتل کرنے کے لیے سپیشل فورسز کی ایک ٹیم تیار کر لی ہے۔‘‘ ذرائع کے مطابق کم جونگ ان کے خلاف ایسے اقدامات میں جنوبی کوریا کو امریکہ کی بھرپور مدد حاصل ہے۔کم جونگ ان کی اس دھمکی پر امریکی وزیردفاع ایش کارٹر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’اگر شمالی کوریا کے اس میزائل کا رخ امریکہ یا ہمارے اتحادیوں کی سرزمین کی طرف ہوا تو ہم اسے مار گرائیں گے ۔ دفاعی مبصرین کے مطابق دونو ں ممالک بڑی ایٹمی پاورز ہیں اور گر کوئی ایسا مسئلہ پیش آیا تو حالات خراب ہو سکتے ہیں۔



کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…