بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

ممبئی ایوارڈ شو میں ایسا کیا ہوا کہ شاہ رخ خان اور سلمان خان بے اختیار رو پڑے؟

datetime 3  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ سپر اسٹارز سلمان خان اور شاہ رخ خان ایوارڈ تقریب میں فلم’’کرن ارجن‘‘ کے جذباتی مناظر دیکھ کر آبدیدہ ہوگئے۔بھارت کے فلم سٹی ممبئی میں گزشتہ دنوں ’’اسٹار اسکرین ایوارڈ‘‘ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں نامی گرامی فلمی ستاروں نے شرکت کی جبکہ تقریب میں فلم نگری کے خانز شاہ رخ اور سلمان ایک ساتھ اسٹیج پر پرفارمنس کے لیے آئے اور اپنی دوستی کو لازوال قراردیتے ہوئے سب کے سامنے کئی عہدوپیماں کیے اور ایک دوسرے کو بھائی قرار دیا۔
بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ اور سلمان خان کی موجودگی میں 1995 میں ریلیز ہونے والی فلم’’کرن ارجن‘‘ کے کئی جذباتی مناظر دکھائے گئے جسے دیکھ کر دونوں خانز آبدیدہ ہوگئے جبکہ اس موقع پر کنگ خان سلو میاں کے آنسو صاف کرتے دکھائی دیئے جس پر پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔واضح رہے کہ سلمان خان اور شاہ رخ خان ماضی میں حریف رہے ہیں لیکن اب دونوں کی دوستی ایک بار پھر مضبوط رشتے میں بندھ چکی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…