بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

شا م میں امن ،ترکی نے امریکہ اورروس کواپنافیصلہ سنادیا

datetime 30  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(این این آئی)شا م میں امن ،ترکی نے امریکہ اورروس کواپنافیصلہ سنادیا .ترکی نے کہا ہے کہ شامی تنازعے کے خاتمے اور حتمی قیام امن سے پہلے کسی بھی عبوری حل میں شامی صدر بشار الاسد کی شمولیت ناممکن ہو گی اور انقرہ حکومت ایسے کسی بھی سیاسی امکان کو قبول نہیں کرے گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے کہا کہ شامی تنازعے کے کسی عبوری اور قلیل المدتی تصفیے میں بھی موجودہ صدر بشار الاسد کا شامل کیا جانا ممکن نہیں ہو گا۔مولود چاوش اولو نے کہا کہ بین الاقوامی سیاسی اور سفارتی کوششوں سے اگر ایسا کوئی حل نکالنے کی کوشش کی بھی گئی، تو شامی اپوزیشن بشار الاسد کے آئندہ بھی اقتدار میں رہنے کو کبھی قبول نہیں کرے گی۔وزیر خارجہ چاوش اولو نے صحافیوں کو بتایا کہ ترکی نے شام کی خونریز خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے فائر بندی سے متعلق ایک معاہدے کی دستاویز بھی تیار کر لی ہے۔

ترکی کے سرکاری میڈیا نے بھی آج بتایا کہ ترکی اور روس کے مابین ایک ایسی تجویز پر اتفاق رائے بھی ہو گیا ہے، جس کا مقصد شام میں ایک عمومی جنگ بندی معاہدے کا حصول ہو گا۔اسی دوران شام میں جنگ بندی معاہدے سے متعلق ترکی سے ملنے والی ان نئی رپورٹوں کے برعکس ماسکو میں کریملن کی طرف سے آج ہی یہ کہا گیا کہ ماسکو ترک سرکاری نیوز ایجنسی انادولو کی ان رپورٹوں کی تصدیق نہیں کر سکتا کہ شام میں عام جنگ بندی سے متعلق ترکی اور روس کے مابین کوئی اتفاق رائے ہو گیا ہے۔کریملن کے ترجمان دیمیتری پیسکوف نے صحافیوں کو بتایاکہ فی الحال کافی معلومات دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے اس بات کی تصدیق نہیں کی جا سکتی کہ شام میں سیزفائر کے بارے میں انقرہ اور ماسکو کے مابین کوئی اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ کریملن کے ترجمان پیسکوف نے صحافیوں کو بتایاکہ ہم اپنے ترک ساتھیوں کے ساتھ ان ممکنہ امن مذاکرات کے مختلف پہلوؤں کے حوالے سے مسلسل رابطے میں ہیں، جن کے آستانہ میں انعقاد کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…