اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

دبئی کے شہزادوں کاقافلہ سی ون 30طیارے کے زریعے پاکستان پہنچ گیا

datetime 17  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجگور (این این آئی ) دبئی کے شہزادوں پر مشتمل شکاری قافلہ سی ون 30طیارے کے زریعے پنجگورپہنچ گیا ائیرپورٹ پر ممتاز سماجی شخصیت حاجی عطاء اللہ بلوچ اور دیگر نے استقبال کیا دبئی کے شیوخ پنجگور میں نایاب پرندہ تلور کا شکار کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق دبئی کے شہزادوں پر مشتمل 37رکنی قافلہ شیخ النہیاں سیف محمد اور شیخ محمد خلیفہ کی سربراہی میں سی ون 30طیارے کے زریعے پنجگور پہنچ گیا ۔ایئر پورٹ پرپنجگور کے ممتاز سماجی شخصیت حاجی عطاء اللہ اور دیگر نے شیوخ کا استقبال کیا بعد ازان شہزادوں کا قافلہ ذاتی رہائش گاہ واقع پیرے جہلگ روانہ ہوگئے عرب شیوخ پنجگور میں قیام کے دوران نایاب پرندہ تلور کا شکار کریں گے ۔

مسلم لیگ ن پنجگور کے ترجمان نے عرب شیوخ کی پنجگور میں شکاری سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت کی جانب سے پابندی لگانے کے باوجود شکار کھیلنا عدالتی احکامات کی سنگین خلاف ورزی ہیں انہوں نے کہا کہ عرب شیوخ پنجگور میں کوئی بھی فلاحی ادارہ قائم نہیں کرسکے جس سے علاقے کے لوگ اجتماعی فائدہ اٹھا سکیں البتہ چند افراد کو لاکھوں روپے سے نوازا جارہا ہے جو پنجگور کے عوام سے زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ عرب شیوخ پنجگور میں یتیوں کیلئے فنڈز دینے کے ساتھ ساتھ تعلیم صحت اور روڑ سیکٹر پر بھی توجہ دیں اور ساتھ ہی مفاد پرست عناصر سے چھٹکارہ حاصل کریں جو مختلف طریقوں سے لوگوں کے نام پر لوٹ مار میں مصروف ہیں ترجمان نے کہا کہ پنجگور کے عوام نایاب پرندے کے تحفظ کیلئے اور نسل کو بچانے کیلئے اقدامات کیا جائے ۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…