جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

امریکہ نے سعودی عرب کا بڑا نقصان کر دیا، اہم فیصلہ سناد یا

datetime 15  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آئی این پی)یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی کے دوران بڑے پیمانے بے گناہ شہریوں کی ہلاکت کی خبروں پر امریکی حکومت نے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا فیصلہ کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطاق امریکی حکومت نے یمن میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان کے باعث سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے اور محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے.امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کو اب گائیڈ ہتھیار فراہم نہیں کیے جائیں گے تاہم امریکی فوج سعودی فضائیہ کو مستقبل میں ٹریننگ بھی فراہم کرے گی تاکہ وہ شہری آبادی والے علاقوں میں موجود دہشت گردوں کو صحیح طریقے سے نشانہ بناسکے۔
باراک اوباما انتظامیہ اس وقت سعودی حکومت سے انتہائی مایوس ہے کیونکہ یمن میں جاری سعودی عرب کی سربراہی میں فوجی اتحاد کے حملوں میں بڑے پیمانے میں عام شہری مارے گئے ہیں اور اس کے علاوہ یمن میں انسانی بحران اور غذا کی قلت سمیت دیگر مسائل میں اضافہ ہوگیا ہے۔اوباما کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یمن میں جس انداز میں فضائی حملے کیے گئے ان میں خرابیوں پر انھیں خدشات ہیں۔
اکتوبر میں ایک شادی کی تقریب پر فضائی حملے میں 140 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔یمن میں 2014 سے جاری جنگ میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک اور 30 لاکھ نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔حوثی باغیوں نے دارالحکومت صنعا پر قبضہ کر رکھا ہے جبکہ عبدالربہ منصور ہادی کی حکومت ملک چھوڑ چکی ہے۔ تاہم کچھ وزرا اس وقت سے عدن شہر واپس آ چکے ہیں۔
سعودی عرب بڑے پیمانے پر شہریوں کی ہلاکت کی تردید کرتی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ وہ شہریوں کو نشانہ بنانے سے اجتناب برتنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔خیال رہے کہ سعودی عرب امریکی اسلحے کا سب سے بڑا خریدار ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…