بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاک بحریہ کا جہاز روس پہنچ گیا ۔۔وجہ کیا بنی ؟

datetime 8  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاک بحریہ کے جہاز وقتاً فوقتاً دوست ممالک کی بندر گاہوں کا دورہ کرتے رہتے ہیں۔پاک بحریہ کا جہازپی این ایس عالمگیر روس کے خیر سگالی دورے پر ہے جو روس کی بلیک سی پورٹ نوووروسیاسک پہنچا۔ نووروسیاسک بندر گاہ پہنچنے پر رشین کوسٹ گارڈ کے جہاز نے پی این ایس عالمگیر کا خیر مقدم کیا۔روس کی بحریہ اور شہری انتظامیہ کے اہلکاروں نے پاک بحریہ کے جہاز کو گرم جوشی سے خوش آمدید کہا۔

نووروسیاسک نیول بیس کے ڈپٹی کمانڈر اور ماسکو میں پاکستان کے دفاعی اتاشی نے پی این ایس عالمگیر کا استقبال کیا۔ پی این ایس عالمگیر کی بندرگاہ آمد کے موقع پر روایتی استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں روس کی بحریہ کے دستے نے حصہ لیا جبکہ ملٹری بینڈ نے مختلف مسحور کن دُھنیں بجائیں۔ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف( پر سنیل) ریئر ایڈمرل محمد فیاض جیلانی نے اس موقع پرپاک بحریہ کی نمائندگی کی۔

استقبالی تقریب میں مقامی میڈیا کے نمائندگان بھی موجود تھے جنہوں نے تقریب کے آخر میں ریئر ایڈمرل محمد فیاض جیلانی اور جہاز کے کمانڈنگ آفیسر سے بات چیت کی۔بندرگاہ کے خیر سگالی دورے کے بعدپی این ایس عالمگیر روس کی بحریہ کے جہازوں کے ساتھ باہمی مشق میں بھی حصہ لے گا۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…