انقرہ (این این آئی)تْرک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ اگر یورپی یونین نے ان کے ملک کو دھمکانے کا سلسلہ جاری رکھا تو وہ مہاجرین کے لیے یورپ کا راستہ کھول دیں گے۔غیرملکی خبررساں کو دیئے گئے ایک انٹرویومیں کہاکہ اس وقت تین سے ساڑھے تین ملین مہاجرین کو پناہ دیے ہوئے ہیں ظاہر ہے اگر تْرکی ان مہاجرین کو آگے جانے کی اجازت دے دیتا ہے تو ان کی زیادہ تر تعداد یورپ ہی کا رْخ کرے گی اور نتیجتا یورپی یونین کو ایک بار پھر مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہاں یہ بھی آپ کو بتاتا چلوں کہ صرف گزشتہ برس تْرکی کے راستے یورپ پہنچنے والے مہاجرین کی تعداد دس لاکھ سے زائد تھی۔